نرمل کے شاپنگ مالز میں پارکنگ کے فقدان پر RDO آفس میں شکایت



 خصوصی رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز بتاریخ: 05 اکتوبر 2026ء—نرمل شہر کی اہم شاہراہوں بشمول منچیریال روڈ، نظام آباد روڈ اور بس اسٹینڈ روڈ پر قائم بڑے تجارتی اداروں جیسے چنئی شاپنگ مال، CBS، کیسان شاپنگ مال اور عنقریب شروع ہونے والے منگلیا جیسے مالز کے پاس میونسپل قوانین کے مطابق لازم 42 فیصد پارکنگ ایریا کی عدم دستیابی اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی تجاوزات کے باعث شہریوں، اسکول بسوں اور مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز کو درپیش بدترین ٹریفک جام کا پرزور نوٹس لیتے ہوئے BRS کے سینئر قائدین شیخ امتیاز احمد، نائب صدر BRSV مرزا شعیب بیگ، کانٹیسٹڈ کونسلر محمد منہاج اور محمد مقیم نے آر ڈی او آفس میں منعقدہ "گریوینس ڈے" کے موقع پر RDO اور بلدیہ کے اعلیٰ حکام کو ایک باضابطہ تحریری شکایت پیش کی ہے؛ جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی کا تقاضا کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز کی پارکنگ کا فوری فنی سروے کروانے، سڑک اور فٹ پاتھ پر 10 سے 15 فٹ پھیلے تشہیری بورڈز کو ہٹانے اور بلدیہ ایکٹ 2019ء کی خلاف ورزی کرنے والے مالز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور نوٹسز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور یہ واضح انتباہ دیا ہے کہ اگر عوام کی حفاظت، ایمرجنسی راستوں کی کشادگی اور چھوٹے تاجروں و بڑے مالز مالکان کے لیے قانون کے یکساں اطلاق پر عمل نہ ہوا تو وہ عوامی مفاد میں جمہوری انداز سے دھرنا دینے اور معزز ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا پورا قانونی حق رکھتے ہیں۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post