بھینسہ: پینے کے پانی کی ابتر صورتحال، آلودہ اور زرد پانی سے عوام پریشان

وارڈ کونسلر ابو شبیر اور کانگریس وفد کی بلدیہ حکام سے ملاقات، فوری حل کا مطالبہ


بھینسہ: 11 مارچ (رپورٹ: نمائندہ آوازِ نرمل — ایڈیٹر ان چیف: عثمان بن عقیل)

​ضلع نرمل کے شہر بھینسہ میں پچھلے چند روز سے نلوں میں زرد اور بدبودار پانی کی سپلائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ آلودہ پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، جس پر سخت عوامی برہمی دیکھی جا رہی ہے۔

​اس سنگین مسئلے پر آج وارڈ کونسلر (26) ابو شبیر، شیخ احد ساحل اور انصار ساگر پر مشتمل کانگریس وفد نے بلدیہ آفس پہنچ کر انچارج کمشنر سے ملاقات کی۔ وفد نے حکام کو آلودہ پانی کے نمونے دکھاتے ہوئے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ "صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔"

​انچارج کمشنر نے معاملے کی فوری جانچ کا حکم دیتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد شہر میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کو بحال کر دیا جائے گا۔


پیاس بجھانے آئے جو وہ زہر بن گیا آلودہ پانی شہر میں اک قہر بن گیا حق ہے ہمارا صاف ہوا اور صاف پانی افسوس کہ جینا یہاں اب زہر بن گیا ---



Post a Comment

0 Comments