سنجیو ریڈی اور ڈاکٹر عادل کی متقابلانہ گلپوشی عادل آباد میں کانگریس قائدین کا جوش و خروش
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
عادل آباد، 5 اکتوبر (رپورٹ: آواز نرمل نیوز)— عادل آباد کی ممتاز شخصیت اور معروف شاعر و خطیب ڈاکٹر عادل نے کانگریس پارٹی کے قائد سنجیو ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی، جس کے جواب میں سنجیو ریڈی نے بھی ڈاکٹر عادل کی گلپوشی و شال پوشی کے ذریعہ گرمجوشانہ خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سنجیو ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو عوامی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ڈاکٹر عادل جیسے باصلاحیت، خلوصِ نیت اور جذبہِ خدمت سے سرشار رہنماؤں کی محنت قابلِ تحسین ہے اور ان کا یہ پرخلوص تعاون تنظیم کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر عادل نے اپنے مخصوص شعری و خطیبانہ انداز میں سنجیو ریڈی کی نذر ایک خوبصورت شعر کیا، جس پر وہاں موجود تمام کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ تالیاں بجا کر دونوں شخصیات کو مبارکباد دی اور سنجیو ریڈی کی مستقبل کی کامیابیوں اور عوامی خدمات کی استواری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔