نرمل میں کل وزراء کا طوفانی دورہ: متعدد ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد، پراجا وانی حسبِ معمول جاری رہے گی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 04 اکتوبر 2026ء—ضلع کلیکٹر بھاویش مشرا کے جاری کردہ صحافتی بیان کے مطابق ریاست تلنگانہ کے وزیر ریونیو، اطلاعات و ہاؤسنگ پونگولیٹی سرینیواس ریڈی اور وزیر آ بکاری، ثقافت و ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشناراؤ دیگر اعلیٰ ریاستی حکام کے ہمراہ پیر کے روز ضلع نرمل کا اہم دورہ کریں گے، جس کے تحت صبح 10 بجے متعدد اہم ترقیاتی کاموں کے سنگِ بنیاد کی تقریب عمل میں آئے گی اور بعد ازاں کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا جس میں متحدہ عادل آباد کے سینئر حکام شرکت کریں گے، نیز کلیکٹر نے بتایا کہ دورے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے تمام انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انہوں نے عوام کو اطمینان دلایا کہ وزراء کی اس مصروفیت کے باوجود عوامی مسائل کے ازالے کا ہفتہ وار پروگرام 'پراجا وانی' منسوخ کیے بغیر کلکٹریٹ کے مخصوص شعبے میں حسبِ معمول باقاعدگی سے جاری رہے گا، لہٰذا شہری بلاجھجھک اس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے درپیش مسائل کا حل حاصل کریں۔