ڈاکٹر عائشہ فہین اور بابر اژہاں کا عقدِ مسعود، جامع مسجد نرمل میں تقریبِ نکاح اور آر. آر. گارڈنس میں پرشکوہ ضیافت







 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 12 اکتوبر 2026ء: تاریخی و ثقافتی شہر نرمل کے معروف الحاج محمد رحیم الدین (پروپرائٹر آر. آر. گارڈنس) کی دخترِ نیک اختر ڈاکٹر عائشہ فہین (ایم بی بی ایس، ایم ایس - ای این ٹی سرجن) کا عقدِ مسعود، بابر اژہاں (بی ٹیک، لیڈ مکینیکل انجینئر - کے ایس اے، فرزندِ ثقییر احمد، ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ بروز پیر 12 اکتوبر 2026ء (29 ربیع الثانی 1448 ہجری) بعد نمازِ عصر تاریخی جامع مسجد نرمل میں نہایت تزک و احتشام اور دینی وقار کے ساتھ انجام پایا، جس کے بعد ’آر. آر. گارڈنس‘ وشوناتھ پیٹ نرمل میں ایک بے مثال اور پرخلوص ضیافتِ طعام کا اہتمام کیا گیا جہاں دلہن کے بھائی ریان اور ان کے والد الحاج محمد رحیم الدین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا پرخلوص اور گرمجوشانہ استقبال کیا۔ اس سعید و مسرت انگیز موقع پر بیرونِ ملک سے بالخصوص تشریف لائے ہوئے این. آر. آئی معززین محمد نوید الدین (این. آر. آئی) اور محمد مظہر الدین (این. آر. آئی) کی آمد نے تقریب کی رونقوں میں چار چاند لگا دیے اور ماحول کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دیا۔ باوقار پروٹوکول کے عین مطابق منعقدہ اس عظیم الشان تقریب میں خطے کی مقتدر سیاسی، سماجی، دینی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی؛ جن میں سابق وزیر اللّا اندرا کرن ریڈی کے مقرب کے رام کرشن ریڈی اور جنید مائیمان، لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی، سابق میونسپل وائس چیئرمین عظیم بن یحییٰ، "آوازِ نرمل نیوز" کے ایڈیٹر ان چیف عثمان بن عقیل، شیخ امتیاز احمد، مرزا شعیب بیگ، عبدالجاوید ایڈوکیٹ، سابق میونسپل کونسلر سلیم عیسیٰ، لطیف بیگ، الطاف، خضر، ایوب خان، نیز سید ابرار، سید عمر، سید نبیل، طلحہ، تبریز احمد، پرویز احمد، محمد رائیع الدین، محمد اظہر الدین اور عدنان بن عقیل شامل تھے۔ تمام حاضرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور جلیل القدر معززین نے نوپیوستہ جوڑے کو پرخلوص دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا، جبکہ آر. آر. اینڈ برادرس فیملی کی جانب سے کی گئی بے مثال مہمان نوازی نے تمام شرکت کنندگان کے دلوں کو موہ لیا۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post