الحاج زاہد بن محمد یافعی کی دخترِ گرامی کا باوقار عقدِ نکاح باحسن و خوبی انجام پایا


 12 اکتوبر (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز): نرمل شہر کے آدرش نگر میں واقع مسجدِ محمدیہ میں بتاریخ 12 اکتوبر 2026ء بعد نمازِ عصر الحاج زاہد بن محمد یافعی کی دخترِ گرامی کا باوقار عقدِ نکاح، رميز خان (تاجر) ولد نائب خان کے ساتھ دینی و شرعی روایات کے مطابق انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ باحسن و خوبی انجام پایا، جس کے بعد گیلکسی فنکشن ہال (بالمقابل منی ٹینک بنڈ، نرمل) میں طعام اور مبارکبادی کی ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام عمل میں آیا۔ اس مبارک و مسرت انگیز موقع پر علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تمام معززینِ شہر کے علاوہ ایڈیٹر ان چیف آوازِ نرمل نیوز عثمان بن عقیل، شاہد محسن یافعی، شیخ امتیاز احمد، مرزا شعیب بیگ اور عدنان بن عقیل نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی اور مستقبل کے لیے دعاۓ خیر کی، جبکہ منتظمینِ تقریب سید جنید احمد، ڈاکٹر عاصم بن زاہد یافعی اور عبداللہ بن زاہد یافعی نے تمام حاضرین اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post