این پی ڈی سی ایل کے ایس ای اور عہدیداروں سے کانگریس کونسلرز کی ملاقات، بجلی کی بہتر فراہمی پر شال پوشی اور حادثے پر تعزیت




 نرمل، 3 اکتوبر 2026 (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز): ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹڈ (NPDCL) کے وائلا سرکل دفتر میں حکمراں جماعت کانگریس کے کونسلرز کے ایک وفد نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر (SE)، ڈی ای اور اے ڈی ای سے ایک اہم ملاقات کی، اس موقع پر کونسلرز نے منجلا پور میں گنیش وسرجن کے دوران کرنٹ لگنے کے حادثے میں نوجوان کی ناگہانی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا، بعد ازاں شہر اور ضلع بھر میں تہواروں کے موقع پر بلا تعطل اور معیاری برقی سپلائی کو یقینی بنانے اور عوام بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے آرام دہ نیند کا سامان فراہم کرنے پر محکمہ برقی کے حکام کی ستائش کی گئی اور ایس ای سمیت دیگر ذمہ داروں کو گلپوشی کرتے ہوئے شال اوڑھا کر شاندار سمنان پیش کیا گیا، اس موقع پر کونسلرز توحید الدین، محمد ذاکر، محمد رفیع، شیخ ذاکر، شیخ فیروز، شیخ سلمان، محمد عرفان، محمد شاکر اور کوآپشن ممبر اسلم و دیگر موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post