بی آر ایس کے سینئر قائد اکرم علی کے پیر کی سرجری: پارٹی رہنماؤں نے رہائش گاہ پہنچ کر کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 16 ستمبر: بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد اکرم علی کے پیر کی سرجری انجام پانے اور ان کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع ملتے ہی، شہر نرمل کے ذمہ داران اور سینئر رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی مزاج پرسی کی۔ قائدین نے اکرم علی سے ملاقات کا شرف حاصل کرتے ہوئے ان کی مزاج پرسی کی، سرجری کے بعد ان کی صحت کی صورتحال کا تفصیلی احوال دریافت کیا اور بارگاہِ ایزدی میں ان کی عاجلانہ و کامل صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے خلوصِ دل سے دعا گو رہے۔ اس موقع پر عیادت کرنے والوں میں بی آر ایس کے نمایاں رہنما شیخ امتیاز احمد، مرزا شعیب بیگ، شیخ مناج، نظام رضا، ایڈوکیٹ محمد اظہر الدین، عبدالجاوید، طیب بن صلاح، سینئر قائد محمد منیر احمد اور محمد مقیم سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں، جس پر اکرم علی نے تمام قائدین کی اس بالمشافہ آمد اور دلی ہمدردی پر ان کا پرخلوص شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post