تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن میں اپیل پر سماعت، آر ٹی آئی کارکن عمران خان کی حاضری



 نرمل، 15 ستمبر (آوازِ نرمل نیوز): تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن، حیدرآباد کے کورٹ ہال نمبر 204 میں حقِ معلومات قانون (RTI Act 2005) کے تحت دائر کردہ اپیل نمبر 2193/SIC-VM/2024 کی باضابطہ سماعت کے سلسلے میں نرمل کے آر ٹی آئی و سماجی فعال عمران خان (ولد ظہور اللہ خان) نے 15 ستمبر کو حاضر ہو کر کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنا موقف اور مطلوبہ دستاویزات پیش کیے۔ اس قانونی کارروائی کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقِ معلومات کا قانون عوام کو حاصل ایک اہم آئینی اختیار ہے، جس کے ذریعے عمومی اداروں میں شفافیت اور جواب دہی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی سکیموں کے متعلق معلومات کا حصول جمہوریت کی روح ہے، اور ہر شہری کو اس آئینی حق کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ عوامی مفاد کو بہتر طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post