پرنسپل روپا ریڈی کے بہیمانہ قتل کے خلاف نرمل میں پرائیویٹ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ: خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز – 21 اگست 2026: نلگنڈہ اسکول کی پرنسپل محترمہ کے۔ روپا ریڈی کے بہیمانہ قتل کے خلاف تلنگانہ پرائیویٹ ٹیچرز فورم کی ریاستی کمیٹی کی اپیل پر نرمل ضلع پرائیویٹ ٹیچرز فورم کے صدر شیخ انصار پاشا کی قیادت میں آج نرمل میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلع کے مختلف پرائیویٹ اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے 100 سے زائد پرائیویٹ اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ بیج باندھ کر اور ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈز تھامے شرکت کی اور منچریال چوراہے سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوراہے تک ریلی نکالتے ہوئے اس المناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر شیخ انصار پاشا نے واضح کیا کہ اساتذہ پر حملوں اور تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے حکومت سے زوردار مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ و عملے کے تحفظ کے لیے مؤثر و جامع اقدامات کیے جائیں، جبکہ اس یکجہتی ریلی میں ہری داس، دنیش، ارشد، سنیل، پروین، رمیش، مراد، رنجیت سمیت دیگر اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے کامل اتحاد کا مظاہرہ کیا