مسجد بلال میں 40 دن باجماعت نماز پر بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم، عبدالرزاق کی شاندار پہل












 خاص رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز 23 اگست 2026ء: شہرِ نرمل کے محلہ برکت پورہ (گاجول پیٹ) میں واقع مسجد بلال و حق میں نونهالانِ ملت کو باجماعت نماز، تکبیرِ اولٰی کی پابندی اور مساجد کی آباد کاری سے جوڑنے کے لیے ایک نہایت ہی ایمان افروز، تاریخی اور پروقار ترغیبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا؛ جہاں 40 دن تک مسلسل تکبیرِ اولٰی کے ساتھ پانچوں وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے چھ باہمت اور سعادت مند بچوں عبدالرافع ابن توصیف، عبدالرقیب ابن عبدالرحیم، محمد عزیر ابن اعجاز، عبدالربیع ابن توصیف، محمد زین ابن عامر اور محمد ارحان ابن مرزا یوسف کو چمکتی ہوئی سائیکلوں کے گرانقدر تحائف اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا؛ ممتاز کاروباری و بااخلاق سماجی شخصیت عبدالرزاق (زیڈ ٹریڈرز) کی بے لوث سرپرستی، پختہ دینی جذبے اور خلوصِ نیت کے تحت منعقدہ اس مبارک تقریب میں صدرِ مسجد محمد شعیب احمد، امام و خطیب مفتی الیاس احمد قاسمی، امام و خطیب مسجدِ یحییٰ مولانا عبدالولی کاشف اور موذن حافظ شیخ ظہیر نے خصوصی شرکت کر کے ان معصوم بچوں کے سروں پر دستِ شفقت پھیرا اور ان کے اس ایمانی جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا؛ اس موقع پر بچوں کے مسرور والدین کی جانب سے اس عظیم الشان ترغیبی و تربیتی سلسلے کا نظم کرنے اور بچوں کی سرپرستی فرمانے پر ممتاز شخصیت عبدالرزاق، مفتی الیاس احمد قاسمی، پڑوسی مسجد (مسجدِ یحییٰ) کے امام و خطیب مولانا عبدالولی کاشف، اور موذن حافظ شیخ ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام شخصیات کو شال پوشی اور گل پوشی کی سعادت حاصل کی گئی؛ اس موقع پر علماء کرام نے اپنے فکر انگیز اور پُرمغز خطابات میں نماز کی بے پناہ اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نماز دینِ اسلام کا مضبوط ترین ستون، آقا دو عالم ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک، اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تمام دینی و دنیوی کامیابیوں اور مسائل کے حل کا واحد سرچشمہ رہی ہے، کیونکہ نماز کے بغیر انسان کی زندگی بالکل ادھوری ہے اور نماز ہی کے ذریعے تمام امور میں برکت اور آسانی پیدا ہوتی ہے؛ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کا خود نماز کا پابند ہونے کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں نماز کا شوق پیدا کرنے کے لیے اپنے حلال مال سے اس طرح کا عظیم خرچ کرنا اور مسجد کمیٹی کی یہ سنہری پیش رفت نہ صرف نرمل شہر بلکہ دنیا کے ہر اس کونے کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے جہاں مسلمان آباد ہیں تاکہ ہر صاحبِ استطاعت اور صاحبِ دل فرد آگے آئے اور اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کو مسجدوں سے جوڑنے کا یہ مبارک سلسلہ شروع کرے؛ آوازِ نرمل نیوز کی پوری ٹیم ان تمام چھ بچوں، ان کے والدین اور باہمت سرپرستوں کو تہہِ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے؛ تقریب کے پہلے مرحلے میں ترغیبی و اصلاحی اجلاس کا شاندار انعقاد ہوا، جس کے بعد امام و خطیب مفتی الیاس احمد قاسمی نے امتِ مسلمہ کی ہدایت، بچوں کی ثابت قدمی اور شہر کے امن و سلامتی کے لیے رقت انگیز اور پرخلوص دعا فرمائی، دعا کے فوراً بعد ذمہ داران اور علماء کرام کے مبارک ہاتھوں سے بچوں کو سائیکلیں اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے، جسے حاصل کرتے وقت بچوں کے ساتھ ساتھ تمام محلے داروں اور والدین کے چہروں پر ایک الگ ہی روحانی خوشی اور مسرت کی چمک دیدنی تھی؛ تقریب کے آخری مرحلے میں تمام حاضرین، مصلیان اور بچوں کے لیے لذیذ ضیافتِ طعام کا بہترین انتظام رہا، جہاں تمام لوگوں نے خوش دلی کے ساتھ کھانے میں شرکت کی اور اس یادگار و ایمان افروز محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post