حکومتی اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی فیسوں پر لگام کا مطالبہ


 

رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 12 اگست 2026 — نرمل: "غریب کا بچہ بھی معیاری اور اچھی تعلیم حاصل کرے" — اسی عزمِ مصمم اور جذبے کے ساتھ بی آر ایس وی (BRSV) نرمل ضلع نائب صدر شعیب مرزا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر (DEO) کو ایک رسمی یادداشت پیش کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور نجی اسکولوں کی من مانی فیسوں پر فوری روک تھام کا زوردار مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غریب و متوسط طبقے کے نونہالانِ قوم کا بھی یہ بنیادی حق ہے کہ انہیں تمام ضروری سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم میسر آئے، جبکہ دوسری جانب کئی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ ٹیوشن فیس کے ساتھ ساتھ کتابوں، یونیفارم اور آئی ڈی کارڈز کے نام پر من مانی رقمیں وصول کر کے غریب والدین پر معاشی بوجھ ڈال رہے ہیں، لہٰذا اعلیٰ تعلیمی حکام اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروائیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف بلا تاخیر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post