چیوتا اسکیم: وارڈ نمبر 21 میں نمائندہ کونسلر محمد عرفان کا تحسین آمیز اقدام، مستحقین کے لیے رہنمائی کیمپ فعال
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 13 اگست: – نرمل، عوامی راحت رسانی اور ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیمات کا فیض نچلی سطح تک پہنچانے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، محلہ گاجل پیٹ کے ڈریمز برج اسکول میں "چیوتا اسکیم" کے تحت ایک خصوصی رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ وارڈ نمبر 21 کے نمائندہ کونسلر محمد عرفان کی مستقیم سرپرستی میں جاری اس کیمپ کا بنیادی مقصد بیواؤں، معذورین اور تنہا خواتین کو وظائف کی فراہمی کے لیے درخواست فارمز کی درست خانہ پوری اور مطلوبہ کاغذی مراحل میں بلا معاوضہ مدد فراہم کرنا ہے۔ نمائندہ کونسلر محمد عرفان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اور غریب طبقے کی مدد ان کا منصبی و اخلاقی فرض ہے، انہوں نے وارڈ کے تمام حقدار افراد سے پرزور اپیل کی کہ وہ تاخیر سے گریز کرتے ہوئے 31 اگست کی مقررہ آخری تاریخ سے قبل اس سہولیاتی کیمپ سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے فارم جمع کروائیں۔ اسکیم کے قواعد و ضوابط اور مزید معلومات کی دریافت کے لیے موبائل نمبر 8309944261 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔