تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج نرمل کے سینئر لیکچرر الیاس احمد راحل کو بیسٹ لیکچرر ایوارڈ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 15 اگست 2026) تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز نرمل میں بحیثیت سینئر لیکچرر خدمات انجام دینے والے الیاس احمد راحل کو ان کی بہترین تدریسی و تعلیمی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کے شاندار اعتراف میں بیسٹ لیکچرر ایوارڈ کے جلیل القدر اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے، جشنِ آزادی کی پروقار اور عظیم الشان تقریب کے موقع پر ضلع کلکٹر بھاویش مشرا اور مقامی ایم ایل اے مہشور ریڈی نے اپنے دستِ مبارک سے انہیں توصیفی سند اور اعزازی نشان پیش کر کے اس باوقار پزیرائی سے نوازا، اس مسرت کن موقع پر ان کے برادران جمیل احمد (ٹیچر)، خلیل احمد، محمد مصعب اور ایان کے علاوہ RLC محمد سلیم الدین، پرنسپل مہیش، تدریسی عملے کے اراکین، اولیائے طلبہ اور دوست و احباب نے بے پناہ مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بعد ازاں الیاس احمد راحل نے اس اعلیٰ اعتراف پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداران، کالج انتظامیہ، تمام اساتذہ، احباب اور بالخصوص ذرائع ابلاغ و صحافی برادری کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مستقبل میں تعلیمی و اخلاقی تربیت کے فریضے کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ انجام دینے کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔