پنجاری کٹے میں 'SIR' فارم کی خانہ پوری کا عظیم الشان کیمپ؛ کونسلر محمد زکی الدین کا مثالی اقدام
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 9 جولائی 2026ء): وارڈ نمبر 42 پنجاری کٹے کے متحرک و مقبول کونسلر محمد زکی الدین کی جانب سے 'SIR' فارم کی خانہ پوری کا ایک عظیم الشان کیمپ منعقد کیا گیا، جس نے پورے علاقے میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کونسلر محمد زکی الدین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے رفقاء کے ہمراہ ووٹرز کے گھر گھر پہنچ کر فارم بھرنے کی مہم چلا رہے تھے، تاہم وقت کی قلت اور اس اہم دستاویزاتی کام کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹیم کا دائرہ وسیع کیا اور تمام وسائل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا، جس کے باعث جو کام دنوں میں ہونا تھا وہ اس کیمپ کے ذریعے محض ایک ہی دن میں علاقے کے سینکڑوں شہریوں کے فارم مکمل کر کے انجام دے دیا گیا۔ اس باوقار مہم میں لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے پورے کیمپ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا؛ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سید ارجمند علی اور کونسلر محمد زکی الدین نے عوام سے خصوصی اپیل کی کہ 24 جولائی فارم سبمٹ کرنے کی آخری تاریخ ہے، لہٰذا آخری لمحات کا انتظار کیے بغیر تمام ووٹرز اپنے مکمل شدہ فارم جلد سے جلد متعلقہ بی ایل اوز (BLOs) کے حوالے کر دیں اور وہاں سے اپنی رسید (Receipt) لینا ہرگز نہ بھولیں تاکہ ان کی دستاویزات محفوظ رہیں۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں کانگریس پارٹی قائدین سید اکرم، سید اکبر (کانگریس لیڈر و کرکٹ کمنٹیٹر)، منہاج، اور مخلص نوجوانوں محمد ضمیر، عبدالشاہد، عمران مرزا، محمد خضر، غازی دادا، سادات علی اور شیخ توفیق نے بے لوث خدمات انجام دیں اور ایک ہی چھت کے نیچے بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں کے فارم جس نظم و ضبط کے ساتھ بھرے گئے، اس پر کونسلر محمد زکی الدین اور ان کی پوری ٹیم کی اس کاوش کو عوامی و سماجی حلقوں میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔