سوما بھیم ریڈی کا دورہ امریکہ سے کامیاب وطن واپسی، مارکیٹ کمیٹی آفس میں تہنیتی تقریب، قائدین کا والہانہ استقبال
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
نرمل۔ 8 جولائی (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز): زراعی مارکیٹ کمیٹی نرمل کے چیرمین سوما بھیم ریڈی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایک ماہ طویل نجی و مطالعاتی دورے کے بعد بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے کیلیفورنیا اور نویدا جیسی اہم ریاستوں میں قیام کے دوران جدید امریکی زرعی نظام اور فصلوں کی پیداواری تکنیک کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا تاکہ ان جدید طریقوں سے مقامی کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے کے امکانات روشن کیے جا سکیں۔ ان کی وطن واپسی کی خوشی میں کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد اظہر حسین کی قیادت میں ٹاؤن جنرل سکریٹری سید کلیم، صبا اور ایگزیکٹو ممبر محمد مظہر علی خان نے زرعی مارکیٹ کمیٹی کے دفتر پہنچ کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور روایتی شال پوشی و گلبوسی کے ذریعے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس پروقار تہنیتی تقریب میں معزز شخصیات بشمول سابق کونسلر زہری، بلدیہ رہنما لنڈم سرینو، جاوید خان، گٹے شنکر، محسن بن محمد (ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر، روزنامہ سازِ دکن) اور محمد امین پٹیل (ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر، روزنامہ قاصدِ ہند) سمیت دیگر سرکردہ قائدین نے شرکت کی اور چیرمین کی صحت، سلامتی اور عوامی خدمات کے تسلسل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔