نیٹ (NEET) امتحان میں نرمل کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ، کڑے امتحان اور نامساعد حالات کے باوجود کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
لہروں سے ڈر کر نوکا پار نہیں ہوتی، کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 18 جولائی 2026: ملک بھر میں نیٹ (NEET) امتحان کے پیپر لیک ہونے کے سنگین تنازعہ، دوبارہ امتحان کے انعقاد کی ذہنی اذیت اور اس افراتفری کے ماحول میں تقریباً 25 طلبہ کی خودکشی جیسے دلخراش واقعات نے جہاں لاکھوں امیدواروں اور ان کے سرپرستوں کو شدید ذہنی کرب اور صدمے سے دوچار کر دیا تھا، وہیں مشہور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک اور کاکروچ جنتا پارٹی کے قائدین کی جانب سے حکومت کی بے حسی کے خلاف 21 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال کے باوجود تاحال کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے، لیکن ان تمام تر سنگین، مایوس کن اور نامساعد حالات کے باوجود نرمل کے پُرعزم طلبہ اور ان کے والدین نے ہمت نہیں ہاری اور خود کو ذہنی طور پر مضبوط رکھتے ہوئے دوبارہ امتحان میں شرکت کی اور شاندار کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، جس کی ایک روشن مثال نرمل کے ممتاز اور معروف تاجر، مالک 'اے بی موبائلز' محمد معیز الدین کے فرزندِ محمد مُفیض الدین ہیں، جنہوں نے اس باوقار آل انڈیا سطح کے امتحان میں 452 نشانات (Marks) حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کرائی ہے، واضح رہے کہ ہونہار طالب علم محمد مُفیض الدین، مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم قائد ذکی الدین کے بھتیجے ہیں، اور ان کی اس شاندار و مایہ ناز کامیابی پر مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر قائد محمد سلمان شیخ، ایڈیٹر ان چیف 'آوازِ نرمل' عثمان بن عقیل، نمائندہ کونسلر محمد عرفان احمد، ذکی الدین، دیگر معزز رشتے داروں، دوست احباب اور خیر خواہوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے درخشندہ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔