نمائندہ کونسلر محمد رفیع نے اپنا ایس آئی آر فارم بی ایل او کے حوالے کیا؛ ووٹر لسٹوں کی شفافیت کے لیے عوام سے فوری اقدام کی اپیل



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 18 جولائی 2026ء: وارڈ نمبر 20 کے سرگرم نمائندہ کونسلر محمد رفیع نے انتخابی عمل میں مثالی پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج خود آگے بڑھ کر اپنا ایس آئی آر (SIR) فارم متعلقہ بی ایل او (BLO) کے سپرد کر دیا ہے اور اس موقع پر وارڈ کے عوام بالخصوص اپنے ووٹروں کے نام ایک انتہائی اہم اور خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی صد فیصد شفافیت اور انہیں بے عیب بنانا اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لہذا یہ ہر شہری کا اولین فریضہ ہے کہ وہ بغیر کسی غلطی کے اپنا ایس آئی آر فارم مکمل بھر کر فوری اپنے اپنے بی ایل او تک پہنچا دیں۔ انہوں نے عوام کو سختی سے متوجہ کیا کہ فارم میں کسی بھی قسم کی چوک یا غیر ذمہ داری مستقبل میں ان کے حقِ رائے دہی کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 3 اگست کی اہمیت کو سمجھیں، آخری لمحات کا انتظار کیے بغیر اس مہلت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور 3 اگست سے پہلے پہلے تمام فارمز لازمی طور پر اپنے بی ایل او کے حوالے کر دیں تاکہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کا یہ عظیم عمل مکمل شفافیت کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچ سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post