فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء تلنگانہ حکومت کا انتہائی ستائش جوگ اور تاریخی قدم: کچاڑی سری ہری راؤ اور محمد عتیق احمد کا وزیراعلیٰ ریوَنت ریڈی سے اظہارِ تشکر


 رپورٹ: آواز نرمل نیوز | 27 جولائی 2026ء – نرمل اسمبلی حلقہ انچارج کچاڑی سری ہری راؤ اور ڈی سی سی نائب صدر محمد عتیق احمد نے حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے ریاست بھر میں "تلنگانہ فیملی رجسٹر" کی تشکیل اور می سیوا کے ذریعے محض دو دنوں کے اندر "فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ" کی فراہمی کے سلسلے میں جاری کردہ اثر انگیز سرکاری حکم نامہ (G.O.Ms.No. 172) کا گرمجوشانہ خیرمقدم کرتے ہوئے اس انقلاب آفریں فیصلے پر وزیراعلیٰ اے ریوَنت ریڈی اور نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا کا بالخصوص تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے؛ دونوں قائدین نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب قومی سطح پر شہریت کی فہرستوں اور پیچیدہ شناختی مراحل کے سبب عام شہری بالخصوص مستحق اور اقلیتی طبقات ذہنی اضطراب اور شدید خدشات میں مبتلا تھے، وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کی قیادت نے عوام کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے اس انتہائی آسان، شفاف اور عوامی رسائی پر مبنی الیکٹرانک نظام کو متعارف کرایا ہے جس سے عوام کے تمام اندیشے یکسر ختم ہو چکے ہیں، کیونکہ اب ریاست کے تمام شہری راشن کارڈ ڈیٹا بیس کے ذریعے اپنے متعلقہ منڈل تحصیلدار کی تصدیق اور ڈیجیٹل دستخط سے صرف ۲ کام کے دنوں (2 working days) کے اندر بغیر کسی دفاتر کے چکر اور تاخیر کے اپنا مستند سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے، جس سے نہ صرف عوامی سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ یہ اقدام تلنگانہ میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح کا ایک نیا باب روشن کرے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post