سابق صدر ہند و "میزائل مین" ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو نرمل میں پروقار خراجِ عقیدت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 27 جولائی 2026 — ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام تلنگانہ اسٹیٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن بھون میں سابق صدرِ جمہوریہ ہند، عظیم سائنسداں اور "مسائل مین آف انڈیا" ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر ایک پروقار خراجِ عقیدت اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سوسائٹی کے بانی صدر محمد اظہر الدین نے کی جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کے۔ رمیش اور بی آر ایس وی کے نائب صدر (وائس پریزیڈنٹ) مرزا شعیب بیگ نے بحیثیتِ مہمانانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے جلسے کی رونق میں اضافہ کیا، علاوہ ازیں تلنگانہ این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن سودیش، سابق کونسلر شیخ سعید (سلیم)، شیخ امتیاز احمد، محمد منہاج، ہنومنت ریڈی، پوتھنا اور طیب بن صلاح نے بحیثیتِ مہمانانِ اعزازی شرکت کا شرف حاصل کیا؛ اس موقع پر اپنے پرمغز خطاب میں بی آر ایس وی نائب صدر مرزا شعیب بیگ اور دیگر مقررین نے ڈاکٹر کلام کی ملک کی سائنسی پیشرفت، تعلیمی فروغ اور دفاعی میدان میں انجام دی گئی تاریخ ساز خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک سائنسداں یا صدر مملکت ہی نہیں بلکہ ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے لیے ترغیب و تحرک کا سرچشمہ تھے، انہوں نے نوجوان نسل سے پرزور اپیل کی کہ وہ مرحوم کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن رہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم، سخت نظم و ضبط، حبِ وطنی اور بے لوث جذبۂ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ایک مضبوط اور باصلاحیت معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے، اجلاس میں سوسائٹی کے اراکین شیخ خلیل، سید مجاہد علی، عبد الواجد، تلنگانہ ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں اور شہر کی متعدد ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کر کے ڈاکٹر کلام کی گلپوشی کی اور اپنے عمیق عقیدت کے پھول پیش کیے۔