وزیراعلیٰ و راہل گاندھی کے خلاف توہین آمیز مہم: نرمل یوتھ کانگریس کا شدید احتجاج، سی آئی کو تحریری یادداشت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 20 جولائی: تلنگانہ اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے صدر جکیدی شیوا چرن ریڈی کی ہدایت پر نرمل ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کی جانب سے ایل بی نگر میں منعقدہ 'یووا سدسو' کے موقع پر وزیراعلیٰ تلنگانہ این ریونتھ ریڈی اور قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی کردار کشی اور ان کے خلاف کی گئی نامناسب بیان بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ یوتھ کانگریس قائدین نے نرمل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر (سی آئی) سمیا کو ایک تحریری شکایتی یادداشت پیش کی، جس میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلانے میں ملوث بی آر ایس کے مبینہ پیڈ آرٹسٹوں و متعلقہ عناصر کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی انجام دینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اس احتجاجی و نمائندہ وفد میں ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس صدر پی سمرسنگھا ریڈی، اسمبلی حلقہ صدر سید ارشد، ریاستی قائد سجاد حسین، ضلع سکریٹری ایم ڈی نوید، ٹاؤن نائب صدر سید تاج، اسلم، اسد بیگ، لطیف اور فاضل ہاشمی کے علاوہ یوتھ کانگریس کے دیگر ذمہ داران اور فعال کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔