ووٹر لسٹوں کی ترمیم اور رجسٹریشن میں تیزی لائیں: کلکٹر بی ستیہ پرساد
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
آوازِ نرمل نیوز، 17 جولائی: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خصوصی انتخابی ترمیمی پروگرام (SIR) کے تحت جگتیال اربن اور رورل منڈلوں میں ووٹر رجسٹریشن کے فیصد کو بڑھانے اور اس کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے آر ڈی او آفس جگتیال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد نے بلاک لیول افسران (BLOs) کو سخت ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر صد فیصد رجسٹریشن کے ہدف کو ہر حال میں پورا کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی ایل اوز ہر گھر کا دورہ کر کے اہل شہریوں کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کریں اور تقسیم کردہ فارموں کو فوری حاصل کر کے ریکارڈ کو درست کیا جائے تاکہ کوئی بھی مستحق شہری حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے؛ اس جائزہ اجلاس میں آر ڈی او مدھوسودن، تحصیلدار اربن و رورل رام موہن اور حکیم کے علاوہ سپروائزرس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔