نرمل میں انتخابی سرگرمیاں تیز؛ ایڈیٹر ان چیف 'آوازِ نرمل نیوز' عثمان بن عقیل نے فارم بی ایل او کے حوالے کیا

 

توسیع شدہ تاریخ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی عوام سے مخلصانہ اپیل؛ 'رائے دہی کا حق مستقبل کی کلید ہے'


رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز نرمل: 16 جولائی 2026 جمہوریت کی بقا، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں سیاسی و سماجی شعور کی بیداری کو وقت کی ناگزیر ضرورت قرار دیتے ہوئے 'آوازِ نرمل نیوز' کے ایڈیٹر ان چیف عثمان بن عقیل نے ایک مرتبہ پھر عوامی و قومی فرائض کی ادائیگی میں پیش پیش رہتے ہوئے آج بذاتِ خود اپنے متعلقہ بی ایل او (BLO) سے ملاقات کی اور تمام تر ضروری و قانونی تفصیلات سے لیس اپنا انتخابی فارم ان کے حوالے کر کے ایک مثالی اور سچے رہبر کا حق ادا کر دیا، جس کے فوری بعد انہوں نے عوام الناس کے نام اپنے ایک خصوصی اور دلنشین پیغام میں اس بات پر سخت زور دیا کہ رائے دہی کا حق ہماری شناخت اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی کلید ہے، لہٰذا حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈلائنز کے بموجب فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ کو 24 جولائی سے بڑھا کر اب 3 اگست کیے جانے کے فیصلے کو ایک سنہری موقع سمجھیں اور وقت کی اس اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی سستی یا لاپرواہی کا شکار ہوئے بغیر اپنے اپنے طے شدہ فارم فوری طور پر بی ایل اوز تک پہنچائیں، کیونکہ آج کی ہماری یہ چھوٹی سی بیداری ہی کل ایک مضبوط، مستحکم اور بااختیار معاشرے کی ضامن بنے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post