شیخ صاحب پیٹ وارڈ نمبر 7 میں 'SIR' مہم کا تاریخی کیمپ؛ ان لائن سینٹرز کی لوٹ کھسوٹ سے عوام کو بڑی راحت




 آوازِ نرمل نیوز، 12 جولائی: ووٹر لسٹ کی شفافیت اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے نرمل کے ہر وارڈ میں جاری 'ایس ائی ار' مہم وقت کی ایک اہم اور اشد ضرورت بن چکی ہے، جس کے تحت شیخ صاحب پیٹ وارڈ نمبر 7 میں جاری خدمتِ خلق کا یہ کیمپ ان ناخواندہ اور سادہ لوح عوام کے لیے ایک حقیقی مسیحا ثابت ہو رہا ہے جو فارموں کی پیچیدہ الجھنوں سے شدید پریشان تھے؛ دراصل 2002ء کی ووٹر لسٹ سے اپنے ناموں کو نکلوانے کے لیے جب پبلک ان لائن سینٹرز کے چکر کاٹ رہی تھی تو وہاں عوام کو شدید پریشان کیا جا رہا تھا اور بھاری فیسوں کی شکل میں پیسوں کی کھلی لوٹ کھسوٹ جاری تھی، چنانچہ اسی عوامی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے نمائندہ کونسلر شیخ عبدالشاکر اور وارڈ کے مخلص نوجوانوں نے یہاں بالکل مفت (فری آف کاسٹ) جدید کمپیوٹر سسٹمز کا انتظام کر کے ایک شاندار مثال قائم کی ہے جہاں سن 2002ء کی لسٹ سے ناموں کی تلاش اور فارموں کی خانہ پوری کا کام انتہائی مربوط انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں بطور مہمانِ خصوصی لائبریری چیئرمین سید ارجمان علی نے شرکت کی اور انہوں نے پورے کیمپ کے انتظامات اور کام کے طریقہ کار کا نہایت ہی باریک بینی سے جائزہ لیا؛ اس موقع پر رضوان خان، الیاس، آشو، نثار، مجاہد، احبار اور فیض بھی موجود تھے جنہوں نے انتظام کاروں کو زبردست الفاظ میں سراہا، جبکہ اطہر الدین نے بھی عوام کے درمیان رہ کر اپنی مناسب خدمات پیش کیں جن کی ستائش کی گئی، اور 24 جولائی 2026ء کی آخری تاریخ سے قبل بی ایل اوز (BLOs) کے پاس فارموں کی بروقت سبمشن کو یقینی بنانے کے لیے یہاں ٹیموں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی بدولت عوام نے ان لائن سروسز کی پریشانیوں سے بچ کر اس تیز رفتار ڈیجیٹل کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اس مخلصانہ و انقلابی قدم پر پوری ٹیم کی دل کھول کر ستائش کرتے ہوئے شدید خوشی کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post