حکومت تمام طبقات کے ساتھ یکساں انصاف کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے: کونسلر طاہر پٹیل
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز۔ 4 جون 2026ء: ریاستی حکومت سماج کے تمام طبقات کے ساتھ یکساں انصاف اور مساوات کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور فلاحی اسکیموں کے ثمرات کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے منظم انداز میں اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار میونسپل کونسلر طاہر پٹیل نے صوفی نگر میں منعقدہ ایک عوامی اجلاس (گراما سبھا) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام فلاحی و ترقیااتی اسکیموں کے فوائد بلا تفریق معاشرے کے آخری شخص تک پہنچیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک جامع اور منصوبہ بند حکمتِ عملی کے تحت کام جاری ہے، طاہر پٹیل نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی انتظامیہ ہر وقت عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے اور ان کے لیے دستیاب رہنے کے لیے پوری طرح سے مخلص ہیں، اس موقع پر وارڈ کے سرکردہ افراد، متعدد اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں کا عملہ بھی موجود تھا۔