راہول گاندھی کی سالگرہ: نرمل ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے اسکولی بچوں میں کتابوں کی تقسیم



 نرمل۔ 19 جون 2026 (آوازِ نرمل نیوز): راہول گاندھی کے یومِ پیدائش کے پرمسرت موقع پر نرمل ضلع یوتھ کانگریس کے زیرِ اہتمام ممدا منڈل کے موضع پری منڈل ایم پی پی ایس اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں کے درمیان کتابوں کی تقسیم کا ایک خصوصی اور کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا جس میں یوتھ کانگریس کی ٹیم نے نئی نسل کی تعلیمی ترقی میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے راہول گاندھی کی سالگرہ کو حقیقی جذبۂ خدمت خلق کے ساتھ منایا اور یہ شاندار پروگرام یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سمارا سمہا ریڈی، حلقہ صدر سید ارشد الدین اور ٹاؤن صدر سائی پرتاپ نائیڈو کی قیادت اور فعال موجودگی میں انجام پایا جہاں قائدین نے بچوں کی تعلیمی حوصلہ افزائی کی جبکہ اس مہم کو منظم انداز میں کامیاب بنانے میں یوتھ کانگریس کے سرگرم نوجوان قائدین نوید، دانش، مصیب اور دیگر پارٹی کارکنان نے انتہائی اہم اور ستائش کے قابل رول ادا کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post