صدر ضلع کانگریس و رکن اسمبلی خانہ پور ویڈما بوجو پٹیل کو سالگرہ کی مخلصانہ مبارکباد؛ سرکردہ کانگریس قائدین کی خیر سگالی ملاقات
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 16 جون 2026ء صدر ضلع کانگریس کمیٹی و رکنِ اسمبلی حلقہ خانہ پور ویڈما بوجو پٹیل کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر نرمل ضلع اور شہر سے تعلق رکھنے والے سرکردہ کانگریس قائدین اور بلدیاتی کونسلرز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ان سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ہدیۂ تبریک پیش کیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق، نرمل ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جنید میمن، ڈی سی سی سکریٹری خضر، صدر شہر کانگریس کمیٹی و کونسلر بلدیہ ناندیڑپو چنو، کونسلر بلدیہ پینڈم سینو، صدر اقلیتی سیل شہر نرمل متین، جاوید، احد، ضیاء، الماس خان، سراج احمد اور انصار ساگر نے مشترکہ طور پر رکنِ اسمبلی سے ملاقات کی اور انھیں وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے ہمراہ ان کی ایک یادگار تصویر کا خوبصورت فریم پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی پرخلوص مبارکباد دی۔ اس تبریکی ملاقات کے دوران کانگریس قائدین نے ویڈما بوجو پٹیل کی بے لوث عوامی و سیاسی خدمات کی زبردست ستائش کرتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر، مکمل صحت و تندرستی اور ایک کامیاب ترین سیاسی و عوامی مستقبل کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مدبرانہ و دوراندیش قیادت میں ضلع بھر میں کانگریس پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو نئی رفتار ملے گی، جس پر رکنِ اسمبلی ویڈما بوجو پٹیل نے تمام شرکائے وفد کی آمد اور ان کے مخلصانہ تبریکی جذبات پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔