یوتھ کانگریس ضلع نرمل کے تنظیمی تقررات کا اعلان؛ محمد نوید، محمد موسیب اور سید تاج الدین کو اہم ذمہ داریاں تفویض، کارکنوں میں جوش و خروش



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — 24 جون 2026ء: تلنگانہ پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر جکی ڈی شیوا چرن ریڈی کے احکامات اور منظوری سے ضلع نرمل میں پارٹی کی تنظیمی بنیادوں کو مزید مستحکم و فعال بنانے کے لیے اہم تقررات عمل میں لائے گئے ہیں، جس کے تحت محمد نوید کو نرمل ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس سکریٹری، محمد موسیب کو نرمل ٹاؤن جنرل سکریٹری اور سید تاج الدین کو نائب صدر نرمل ٹاؤن یوتھ کانگریس کی اہم ترین ذمہ داریوں سے سرفراز کیا گیا ہے۔ ان تقررات کا باقاعدہ اعلان ہوتے ہی مقامی سیاسی حلقوں، بالخصوص یوتھ کانگریس کے کارکنان اور بہی خواہوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر اس دانشمندانہ فیصلے کا والہانہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ مقتدر سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ ان مخلص، باصلاحیت اور متحرک نوجوان قائدین کے انتخاب سے ضلع اور ٹاؤن سطح پر کانگریس پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو ایک نئی توانائی، جلا اور غیر معمولی مضبوطی حاصل ہوگی۔ نئی تنظیمی پوسٹ ملنے پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور مختلف سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ محمد نوید، محمد موسیب اور سید تاج الدین نے پارٹی ہائی کمان اور ریاستی قیادت کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تفویض کردہ ذمہ داریوں کو مکمل دیانتداری سے نبھائیں گے، نوجوانوں کو متحد کریں گے اور عوامی مسائل کی یکسوئی سمیت پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post