نرمل کے مایہ ناز کرکٹر محمد افروز احمد کا انتقال، شہر میں رنج و غم کی لہر


آوازِ نرمل نیوز؛ 7 جون: نرمل کے ایک نہایت ہی شریف النفس، ملنسار اور ہردلعزیز نوجوان، مایہ ناز کرکٹر محمد افروز احمد فرزند محمد احمد (ریٹائرڈ آر ٹی سی ڈرائیور) کا آج مختصر سی علالت اور ناسازیِ طبیعت کے بعد انتقال ہو گیا، مرحوم کھیل کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں بھی انتہائی مخلص، نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان تھے جس کی وجہ سے وہ تمام حلقوں میں یکساں مقبول تھے، ان کی رحلت کی خبر سنتے ہی کھیلوں کے حلقوں اور پورے علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی، ان کا مکان گلزار مارکیٹ، نزد فلک نما فنکشن ہال (قریب پولیس اسٹیشن) واقع ہے، وہ اپنے پیچھے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ہی بعد نمازِ عشاء مسجدِ گلزار مارکیٹ (نرمل) میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی، مرحوم کے برادران فِردوس، اویس، شعیب اور تمام افرادِ خاندان نے برادرانِ اسلام سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے حق میں مغفرتِ کاملہ اور بلندیِ درجات کی مخلصانہ دعا کی اپیل کی ہے۔
 

Post a Comment

Previous Post Next Post