نرمل: مجلس اتحاد المسلمین کے وفد کی ڈسٹرکٹ کلکٹر بھویش مشرا سے ملاقات، شال پوشی اور مبارکباد
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز—نرمل: 5 مئی 2026 مجلس اتحاد المسلمین ضلع نرمل کے ایک وفد نے صدرِ ضلع جناب محمد مجاہد علی کی قیادت میں نئے ڈسٹرکٹ کلکٹر جناب بھویش مشرا سے کلکٹر آفس میں خیر سگالی ملاقات کی، اس دوران وفد کی جانب سے کلکٹر موصوف کی شال پوشی کی گئی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر پُرخلوص مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کے عمومی حالات اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع نرمل میں امن و امان کی برقراری اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے مجلس اتحاد المسلمین ہمیشہ کی طرح ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اور انتظامیہ کے ترقیاتی منصوبوں میں پارٹی کا بھرپور تعاون رہے گا۔ اس تہنیتی ملاقات میں جنرل سکریٹری سید مظہر، سینئر لیڈر سید چاند پاشا، نمائندہ کونسلرز طاہر پٹیل (وارڈ نمبر 14)، راحیل حمزہ (وارڈ نمبر 41)، سید خواجہ لئیق علی (وارڈ نمبر 40)، شعیب (وارڈ نمبر 21)، فاروق علی (وارڈ نمبر 38)، شاہ رخ شانو (وارڈ نمبر 9)، حافظ احمد حسین (وارڈ نمبر 37) اور دیگر مجلسی قائدین شریک تھے۔