حضرت صوفی حسین علی شاہ قادریؒ کے عرس شریف کی تیاریاں شروع، استقبالیہ تقریب کا شاندار انعقاد




 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 5 مئی 2026ء:— درگاہ قطب الاقطاب حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندری رحمۃ اللہ علیہ، صوفی نگر، نرمل میں 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری کی مناسبت سے عرس شریف کی آمد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے "مجلسِ استقبالِ عرس شریف و ماہانہ فاتحہ" کا نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس روحانی محفل کا آغاز نمازِ مغرب کے بعد حلقہۂ طریقت سے ہوا، جس میں عقیدت مندوں اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیوض و برکات سمیٹے۔ تقریب کی ایک اہم کڑی عرس شریف کے پوسٹرز اور کارڈز کی رسمِ اجراء تھی، جو اس بات کا باقاعدہ اعلان ہے کہ صوفیِ سرکارؒ کا سالانہ عرس اب قریب ہے اور اس کی تیاریاں جوش و خروش سے شروع ہو چکی ہیں۔ محفل کے دوران فاتحہ خوانی، چادرِ گل کی پیشکشی اور امتِ مسلمہ کی خیر و سلامتی کے لیے رقت انگیز دعائیں مانگی گئیں، جس کے بعد لنگرِ فیض کا بھی وسیع اہتمام رہا۔ اس موقع پر سجادہ نشین صوفی شاہ محمد ذاکر حسین المعروف ذیشان پاشاہ قادری شطاری نے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ صوفیِ سرکار کا عرس محض ایک تقریب نہیں بلکہ تزکیہ نفس، روحانی بالیدگی، امن اور محبت کا وہ پیغام ہے جو انسانیت کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے تمام محبین اور وابستگانِ سلسلہ سے اپیل کی کہ وہ عرس شریف کے اس روحانی سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دارین کی سعادتیں حاصل کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post