تعلیمی میدان میں زیدان اظہر کی نمایاں کامیابی، ڈاکٹر رضیؔ شطاری کی جانب سے تہنیتی پیشکشی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 13 مئی: شہر نرمل کے معروف و ہر دل عزیز سینئر سیاسی قائد جناب اظہر حسین کے فرزندِ اصغر زیدان اظہر نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، جس پر علمی و عوامی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ اس سلسلے میں نظام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ممتاز شخصیت ڈاکٹر رضیؔ شطاری نے ہونہار طالب علم زیدان اظہر اور ان کے والد محترم اظہر حسین کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں اس شاندار تعلیمی سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا فرمائی۔ ڈاکٹر رضیؔ شطاری نے اس موقع پر کہا کہ زیدان اظہر کی یہ کامیابی ان کی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے، اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ اس تہنیتی موقع پر لی گئی تصویر میں فاضل ہاشمی، کامران اظہر، ڈاکٹر رضیؔ شطاری، زیدان اظہر، اظہر حسین، حافظ محمد وسیم اور ڈاکٹر ذیشان کریم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سماج کے مختلف طبقہ فکر نے بھی زیدان اظہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔