پوکسو کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری پر عام آدمی پارٹی کا اظہارِ تشویش، قانون کی یکساں حکمرانی کا مطالبہ


 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، نمائندہ طیب بن صلاح، تاریخ 12 مئی 2026: عام آدمی پارٹی تلنگانہ کے اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری سید حیدر نے نرمل میں منعقدہ ایک پریس میٹنگ کے دوران ریاست میں امن و امان کی صورتحال اور قانون کے نفاذ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمان کے فرزند پر درج پوکسو (POCSO) کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، سید حیدر نے ریاستی حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا کہ سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ عوام کا نظامِ عدل پر بھروسہ قائم رہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکمراں جماعتوں کے درمیان مبینہ سیاسی مفاہمت کے باعث عوامی مسائل اور حساس مقدمات کو نظر انداز کرنا جمہوریت کے لیے سود مند نہیں ہے، عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے میں فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اس اجلاس میں وسنت راؤ، بائنڈلہ سرینواس، ونود کمار، عبد الصادق، میروگو راجنا، شیخ امام، اروند اور دیگر موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی مفادات اور انصاف کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post