نرمل کی پُر وقار محفلِ ولیمہ میں سیاسی و سماجی ستاروں کی کہکشاں، محمد مزمل رشتہ ازدواج سے منسلک




نرمل: 12 مئی (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز) گزشتہ روز مقامی ایم ایس فنکشن ہال گاجول پیٹ کے پُر فضا ماحول میں محمد قاسم (معتمد انجمن فلاحِ مسلمین و پروپرائٹر ماڈرن ٹیلرنگ شاپ) کے فرزندِ سعادت مند محمد مزمل کی تقریبِ ولیمہ مسنونہ نہایت تزک و احتشام اور شایانِ شان طریقے سے انجام پائی جس میں جناب عظیم بن یحییٰ (سابق میونسپل چیئرمین)، سید خواجہ لائق علی، عثمان بن عقیل (ایڈیٹر انچیف آوازِ نرمل نیوز و پروپرائٹر یافعی سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم)، مبشر، عبدالجاوید، اسلم پٹھان، جے ڈی سہیل اور دیگر معززین نے خصوصی طور پر شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ اس پُر مسرت اور روحانیت سے لبریز محفل میں شہر نرمل و مضافات کے جید علمائے کرام، دانشوروں، ممتاز سیاسی و سماجی قائدین، رفقائے کرام اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کو زندگی کے اس نئے اور بابرکت سفر کے آغاز پر اپنی پُرخلوص دعاؤں اور تمناؤں کے گلدستے پیش کیے۔ تقریب کے دوران معزز مہمانوں کی ضیافت کے لیے نہایت ہی شاہانہ اور پُر تکلف طعام کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا جس کی ہر خاص و عام نے ستائش کی۔ اس موقع پر کانگریس کے نائب صدر محمد عتیق احمد، قائد بی آر ایس محمد کلیم، نذیر الدین، محمد مظہر، محمد تاج الدین اور صحافتی برادری کی سرکردہ شخصیتوں نے بھی نوشہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی اور قاسم بھائی کے مثالی انتظام و انصرام اور مہمان نوازی کو بیحد سراہا۔
 

Post a Comment

Previous Post Next Post