نرمل: 14 مئی 2026 (رپورٹ: نمائندہ)
مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سابق کونسلر امیدوار محمد شعیب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے کسی عہدے کا ہونا ضروری نہیں بلکہ سچا جذبہ ہونا چاہیے، جہاں گزشتہ رات تیز ہواؤں اور طوفانی موسم کے باعث ٹرانسفارمر میں فنی خرابی اور بجلی کے تار ٹوٹنے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تو انہوں نے عوامی تکلیف کا فوری احساس کیا اور الیکشن میں کامیابی نہ ملنے کے باوجود رات 2:00 بجے سے صبح 4:00 بجے تک مسلسل سڑکوں پر رہ کر اپنی نگرانی میں کام کروایا۔ محمد شعیب اس وقت تک گھر واپس نہیں گئے جب تک کہ تمام علاقوں میں بجلی کی سربراہی بحال نہیں ہو گئی، ان کے اس مجلسی مشن اور بے لوث خدمتِ خلق کو دیکھ کر مقامی عوام نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہتے ہیں۔