تعلیمی میدان میں نرمل کی بیٹیوں کا کارنامہ، ایم ایل اے بوتھ انیل جادھو کے ہاتھوں طالبات کی ستائش



 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز - 14 مئی 2026) تعلیمی نتائج میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے ضلع نرمل کا نام روشن کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں رکن اسمبلی حلقہ بوتھ مسٹر انیل جادھو نے شرکت کرتے ہوئے ہونہار طالبات کی گلپوشی کی اور انہیں شال اوڑھا کر پرجوش تہنیتی پیش کش کی۔ تفصیلات کے مطابق موضع موجگی سے تعلق رکھنے والی طالبہ ویشنوی نے دسویں جماعت کے امتحانات میں 575 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع ٹاپرس کی فہرست میں اپنا مقام بنایا، جبکہ نرمل شہر کے علاقہ گاجول پیٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ماریہ ماہین نے انٹرمیڈیٹ سالِ اول کے نتائج میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 440 نشانات میں سے 439 حاصل کر کے مثالی کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایل اے انیل جادھو نے کہا کہ لڑکیاں ہر شعبہ میں اپنی محنت اور لگن سے ضلع کا وقار بلند کر رہی ہیں، انہوں نے طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور والدین کو ان کی بہترین تربیت پر مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post