نمائندہ کونسلر محمد عرفان کی عوامی جدوجہد کو بڑی کامیابی؛ برسوں کی پیاس بجھی، 'شادی مبارک' چیکس کی تقسیم کا آغاز






 رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 15 مئی 2026: شہرِ نرمل کے پینشن بھون میں گزشتہ روز مسرتوں کی ایک نئی لہر اس وقت دیکھنے کو ملی جب 'شادی مبارک' اسکیم کے التوا میں پڑے ہوئے چیکس کی تقسیم کا عمل بالآخر شروع ہوگیا۔ اس اہم پیش رفت کا تمام تر کریڈٹ وارڈ نمبر 21 کے مخلص اور متحرک نمائندہ کونسلر محمد عرفان کی مرہونِ منت ہے، جنہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے جاری عوامی بے چینی اور غریب خاندانوں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے اسے اپنا نصب العین بنا لیا تھا۔ محمد عرفان نے اس ضمن میں ضلعی کلکٹر محترمہ ابھیلاشہ ابھینو کے روبرو انتہائی دردمندانہ اور مدلل انداز میں غریب عوام کا مقدمہ پیش کیا تھا، جس پر کلکٹر صاحبہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے انتظامیہ کو متحرک کیا اور اسی عوامی نمائندگی کے ثمر کے طور پر رکنِ اسمبلی مسٹر مہیشور ریڈی کے ہاتھوں مستحقین کی جھولیوں میں خوشیاں ڈالی گئیں۔ عوامی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ محمد عرفان نے اپنی انتھک دوڑ دھوپ سے ثابت کر دیا کہ اگر جذبہ صادق ہو تو حکام کے بند دروازے بھی کھل جایا کرتے ہیں۔ جہاں ایک طرف شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم سے غریبوں کو بڑی راحت ملی ہے، وہیں سی ایم ریلیف فنڈ کے زیرِ التوا چیکس کے لیے بھی محمد عرفان کی پیہم جدوجہد اور حکام سے مسلسل مراسلت جاری ہے، جس سے قوی امید پیدا ہو گئی ہے کہ بہت جلد ان متاثرہ خاندانوں کی دادرسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ گزشتہ روز منعقدہ اس پُر اثر تقریب میں میونسپل وائس چیئرمین اپالا گنیش، کونسلرز عمران اللہ، ذکی، رفیع، راجو اور کوآپشن ممبر محمد اسلم (رِمیز) سمیت دیگر معززینِ شہر نے شرکت کی اور محمد عرفان کے اس غریب پرور اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post