بلدیہ نرمل میں کو-آپشن ممبران کا انتخاب مکمل؛ اپرنا پردیپ، اسماء بیگم، راجلہ روی اور نعمان علیم عرف رمیز کی کامیابی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز | 2 مئی 2026 آج بلدیہ نرمل میں کو-آپشن ممبران کے انتخاب کا عمل انتہائی خوش اسلوبی اور پرامن ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچا جس کے نتیجے میں اپرنا پردیپ، اسماء بیگم (اہلیہ اسلم)، راجلہ روی اور نعمان علیم عرف رمیز کو باضابطہ طور پر کو-آپشن ممبر منتخب کر لیا گیا، میونسپل آفس کے ہال میں منعقدہ اس پروقار تقریب کی نگرانی میونسپل چیئرپرسن اور وائس چیئرمین اپالا گنیش نے کی جبکہ میونسپل کمشنر اور لائبریری چیئرمین سید ارجمن علی کی موجودگی نے تقریب کے وقار کو مزید بڑھا دیا، اس انتخابی عمل میں تمام وارڈوں کے کونسلرز نے بھرپور حصہ لیا اور مکمل جمہوری انداز میں اراکین کا چناؤ عمل میں لایا گیا، انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی فضا مبارکباد کے نعروں سے گونج اٹھی اور تمام کونسلرز نے نو منتخب اراکین کی گلپوشی کرتے ہوئے انھیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی، مقررین نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کیا کہ منتخب ہونے والے اراکین اپنی صلاحیتوں اور عوامی جذبے کے ذریعے شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے، آوازِ نرمل نیوز کی جانب سے تمام نو منتخب اراکین کو ان کے اس نئے سفر پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے، تقریب کے اختتام پر میونسپل آفس کے احاطے میں جشن کا سماں رہا اور تمام شرکاء نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اس جمہوری فتح کی خوشی منائی۔