پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بی آر ایس لیڈر ایم ڈی منہاج کا شدید اظہارِ ناراضگی، مرکزی حکومت سے فوری کمی کا مطالبہ
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
نرمل۔16 مئی (آوازِ نرمل نیوز): مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے عوام پر اضافی بوجھ عائد کرنے کے فیصلے پر بی آر ایس کے سرکردہ لیڈر نرمل ایم ڈی منہاج نے شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک سخت ردِعمل میں کہا کہ پہلے ہی سے ضروری اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں کے باعث عام آدمی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں یہ تازہ اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دے گا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو راحت پہنچائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے براہِ راست اثرات کسانوں، مزدوروں اور تنخواہ دار طبقے کی زندگیوں پر پڑیں گے، جس سے ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہوگی اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا۔ حکومت کو ضد چھوڑ کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔