نرمل کے معروف تاجر احمد پاشا کا اچانک انتقال، نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
نرمل: 16/ مئی (رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز): ہنمان جی گٹا کے متوطن و ساکن، شہر نرمل کے ممتاز و ہردل عزیز شخصیت اور معروف فلاور مرچنٹ جناب احمد پاشا جمعہ کی رات تقریباً 8:30 بجے حرکتِ قلب بند ہو جانے (ہارٹ اٹیک) کے باعث اچانک رحلت فرما گئے، ان کے اچانک انتقال کی خبر سے شہر کے تجارتی و عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، وہ روزمرہ کی طرح دن بھر اپنے کاروباری معاملات میں مصروف رہنے کے بعد رات میں اپنے ذاتی مکان واقع ہنمان جی گتہ واپس لوٹ رہے تھے کہ گاندھی چوک اور مسجد چوک کے درمیان اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی اور سینے میں شدید تکلیف کی شکایت پر انہیں فوری طور پر گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ہاسپٹل پہنچنے سے قبل ہی راستے میں ان کا انتقال ہو گیا، مرحوم انتہائی شریف النفس، ملنسار، نیک اخلاق اور ایک بہترین انسان تھے جو شہر کے معروف تاجر شیخ عقیل (فروٹ مرچنٹ) کے بڑے سالے تھے، مرحوم نے اپنے پس ماندگان میں اہلیہ اور بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے، افرادِ خاندان کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین پوسٹ آفس کے پاس واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی، مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر 9494945731 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اس ناگہانی موت پر شہر کی مقتدر شخصیتوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔