کاماریڈی: میونسپل فنڈز کی اجرائی کے لیے ریاستی مشیر محمد شبیر علی سے نمائندوں کی ملاقات


6 اپریل (نمائندہ فاضل ہاشمی، آوازِ نرمل نیوز): کاماریڈی شہر کی ہمہ جہت ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو یقینی بنانے کے مقصد سے بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد نے معزز مشیر حکومتِ تلنگانہ جناب محمد شبیر علی سے خصوصی ملاقات کی اور میونسپل فنڈز کی فوری اجرائی کے لیے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔ اس اہم موقع پر شہر کے مختلف وارڈز کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر جناب محمد شبیر علی نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس پروگرام میں ایپا سرینواس کے ہمراہ کونسلرز انور، ستیم، چٹی بابو، نیتو گنگادھر، ببلو، مجید، فاروق، گنیش، بھاسکر گوڑ، لڈو، یونس، امجد، صدیق، جاوید، رام موہن، موتی لال اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے اجتماعی طور پر ترقیاتی منصوبوں کو مہمیز دینے کی خواہش کی۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے عوامی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور کاماریڈی میں جاری تعمیراتی و اصلاحی کاموں کو نئی رفتار ملے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post