جگتیال کے افق پر صحافت کا درخشندہ ستارہ: سید غوث (شمو) 'بہترین رپورٹر' کے اعزاز سے سرفراز


رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز—29 اپریل 2026—جگتیال کی سرزمین پر علم و ادب اور خدمتِ خلق کی علامت 'مسیحا فاؤنڈیشن' کے آٹھویں سالانہ اجلاس، مشاعرے و تہنیتی تقریب میں صحافت کے شعبے سے وابستہ تمام ساتھیوں کے لیے ایک پُرمسرت لمحہ اس وقت آیا جب روزنامہ ’سازِ دکن‘ کے ہونہار اسٹاف رپورٹر جناب سید غوث المعروف شمو صاحب کو ان کی انتھک محنت اور عوامی خدمات کے اعتراف میں 'بہترین جرنلسٹ ایوارڈ 2026' سے نوازا گیا، فاؤنڈیشن کے بانی جناب مسیح الدین افسر (انجینئر) کے ہاتھوں دی گئی یہ عزت دراصل پوری صحافتی برادری کی حوصلہ افزائی ہے جو دن رات عوام کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں، شمو صاحب کی یہ کامیابی ان کی انفرادی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ان تمام احباب اور رفقاء کے تعاون کا بھی نتیجہ ہے جو حق کی آواز بلند کرنے میں ان کے شانہ بشانہ رہتے ہیں، ’آوازِ نرمل نیوز‘ اس پروقار موقع پر جناب سید غوث صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام صحافی بھائیوں کے قلم میں مزید طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم سب مل کر معاشرے کی فلاح و بہبود اور سچائی کی ترویج میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں اور عوام کا اعتماد اسی طرح ہم پر ہمیشہ برقرار رہے۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post