ایس ایس سی نتائج: نرمل کے ہونہار طالب علم کی شاندار کامیابی، میونسپل چیمبر میں وائس چیئرمین اپالہ گنیش کی جانب سے شال پوشی اور مبارکباد




نرمل: 29 اپریل 2026، آوازِ نرمل نیوز رپورٹ) ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع نرمل میں تعلیمی جشن کا آغاز ہو گیا ہے، شہر کے معروف و سینئر کانگریس لیڈر اظہر حسین کے فرزند زیدان اظہر نے ان امتحانات میں اعلیٰ نمبرات اور فرسٹ کلاس کے ساتھ کامیابی درج کروا کر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اس شاندار کامیابی پر آج نرمل میونسپل کونسل میں ایک پروقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چیئرمین اپالہ گنیش نے میونسپل چیمبر میں زیدان اظہر اور اظہر حسین کو مدعو کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین نے طالب علم کی شاندار تعلیمی کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی اور اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلا کر ان کا منہ میٹھا کرایا، اپالہ گنیش نے اس کامیابی کو پورے شہر کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور زیدان اظہر جیسے نوجوان ہی قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں، اس موقع پر میونسپل چیمبر میں موجود دیگر معززین نے بھی طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، خوشی کے اس موقع پر آوازِ نرمل نیوز نیٹ ورک کے بانی و جملہ اراکین کی جانب سے بھی تمام کامیاب طلباء بالخصوص زیدان اظہر کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی جاتی ہے۔
 

Post a Comment

Previous Post Next Post