مرحوم ڈی سی او نرسیا کے لواحقین کی ضلع کلکٹر اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گراں قدر مالی اعانت
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
7 اپریل 2026: (نمائندہ فاضل ہاشمی، آوازِ نرمل نیوز) ضلع نرمل میں برسرِ خدمت ڈی سی او نرسیا کی سڑک حادثے میں ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور عہدیداروں نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور متاثرہ خاندان کی مالی مدد کے لیے کلکٹریٹ چیمبر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جہاں ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو کے دستِ مبارک سے متوفی کے پسماندگان کو امدادی چیکس اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع شدہ نقد رقم فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے غمزدہ خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ نرسیا ایک محنتی افسر تھے اور انتظامیہ ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، جبکہ اس امدادی سرگرمی میں سی پی او جیورتنم، ڈی آر ڈی او وجیا لکشمی، ایس ٹی او سروج، ڈی پی او سرینواس، ای ڈی ایس سی کارپوریشن شنکر، اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ حکام بشمول دیانند، موہن سنگھ، سرینواس، ڈی سی ایس او راجیندر اور ڈی ایم انڈسٹریز نرسمہا ریڈی نے شرکت کر کے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔