ہلدی کی تقریب میں کوچاڈی سری ہری راؤ کی شرکت، پٹاخوں اور موسیقی کی گونج میں جشن
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
07 اپریل 2026: نمائندہ فاضل ہاشمی (آوازِ نرمل نیوز) — مامڑا منڈل کے موضع کشن راؤ پیٹ میں اس وقت جشن کا سماں دیکھا گیا جب گرام سرپنچ راٹھوڑ وسنت راؤ کے فرزند اروند کی ہلدی کی تقریب انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس پُر مسرت موقع پر حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس پارٹی انچارج کوچاڈی سری ہری راؤ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دولہا سمیت ارکانِ خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ تقریب میں کانگریس قائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جس سے محفل کی رونق دو بالا ہوگئی۔ موسیقی اور روایتی ہلدی کی رسم کے دوران دیہی عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور پوری بستی مسرت و شادمانی کے رنگ میں ڈوبی نظر آئی۔