نرمل بار ایسوسی ایشن کے انتخابی معرکے میں شوبھاکرن کی فتحِ ، وکلاء برادری میں جشنِ مسرت


 

نرمل: 06 اپریل (رپورٹ: آوازِ نرمل) شہرِ نرمل کی وکیل برادری میں گزشتہ دس روز سے جاری انتخابی گہما گہمی اور سنسنی خیز مقابلے کا اختتام ممتاز قانون داں شوبھاکرن کی ایک شاندار اور تاریخی کامیابی پر ہوا ہے، جہاں بار ایسوسی ایشن کے باوقار صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر ڈالے گئے 108 ووٹوں میں سے شوبھاکرن نے 69 ووٹوں کی بھاری اکثریت حاصل کر کے اپنے حریف لکشما ریڈی (جنہیں محض 39 ووٹ ملے) کو 30 ووٹوں کے واضح فرق سے پچھاڑ کر صدارت کا تاج اپنے نام کر لیا، جس کے فوراً بعد عدالت کے احاطے سے لے کر ان کی رہائش گاہ تک پٹاخوں کی گونج اور مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ جشن کا ایک سماں بندھ گیا اور اسی پرمسرت موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات جن میں سنتوش ریڈی، ناگیندر چیپور، شیریش بابو، شراون اور سائی ریڈی شامل ہیں، نے نو منتخب صدر کے مکان پہنچ کر ان کی والہانہ پذیرائی کی اور انہیں روایتی انداز میں شال اوڑھا کر اور گلپوشی کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شوبھاکرن کی تجربہ کار قیادت میں بار ایسوسی ایشن کے وقار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور وکلاء کے حقوق کی پاسبانی کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post