وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا دورہ باسر: انتظامات مکمل، کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے سیکیورٹی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا




 

بتاریخ: 5 اپریل 2026 | رپورٹ: نمائندہ فاضل ہاشمی، آوازِ نرمل نیوز: ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے معزز وزیر اعلیٰ ریاست کے دورہ باسر کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس اہم دورے کو ہر لحاظ سے کامیاب اور محفوظ بنایا جائے گا۔ اتوار کے روز باسر ای او دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران، جس میں مدھول کے رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل، ضلع ایس پی جانکی شرمیلا، ایڈیشنل کلکٹر وینکٹیشورلو، بھینسہ سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار، ٹیمپل ای او وجئے راما راؤ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، کلکٹر موصوفہ نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو تندہی اور دیانتداری سے نبھائیں، جبکہ پولیس حکام کو حکم دیا کہ وہ امن و امان کی برقراری کے لیے سخت ترین بندگی و بستہ کو یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے اور وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ باوقار طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post