باصر دورہ: وزیرِ اعلیٰ اور وزراء کی خدمت میں ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے پیش کیے نرمل کے شاہکار فن پارے
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
آوازِ نرمل نیوز بیورو 6 اپریل 2026 (نمائندہ: فاضل ہاشمی): پیر کے روز باصر کے تاریخی و مقدس دورے پر تشریف لانے والے ریاست کے معزز وزیرِ اعلیٰ، نائب وزیرِ اعلیٰ جناب ملو بھٹی وکرامارکا اور دیگر وزرائے ریاست کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا جس کے دوران ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے معزز مہمانوں کو ضلع کی عالمی شہرت یافتہ دستکاری اور تہذیبی میراث سے روشناس کرواتے ہوئے باصر کے اس دورے کی یادگار کے طور پر 'نرمل پینٹنگز' اور 'لکڑی کے نفیس کھلونے' بطور تحفہ پیش کیے، واضح رہے کہ یہ فن پارے ضلع نرمل کا طرہ امتیاز اور بین الاقوامی سطح پر یہاں کی ثقافتی شناخت کا مایہ ناز نمونہ ہیں جنہیں معزز وزراء نے بے حد سراہا اور کلکٹر نرمل کی اس پیشکش کو ضلع کے قدیم ورثے کی بہترین نمائندگی قرار دیتے ہوئے مقامی فنکاروں کی خداداد صلاحیتوں کی ستائش کی۔