ڈاکٹریٹ کا اعزاز، ایم ایل اے انل جادھو سے بی آر ایس لیڈر محمد منہاج کی ملاقات
byAWAZ E NIRMAL NEWS•
0
رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز، 26 اپریل 2026: حلقہ اسمبلی بودھ کے ایم ایل اے انل جادھو کو حال ہی میں موصولہ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر نرمل کے بی آر ایس لیڈر محمد منہاج نے ان سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور اس مسرت کے موقع پر انہیں شال پوشی کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کیے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد منہاج نے کہا کہ انل جادھو کی عوامی خدمات اور انتھک جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا جانا ہم تمام کے لیے باعثِ فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کی یکسوئی اور سماجی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے، اس تہنیتی ملاقات کے دوران مقامی قائدین اور سرگرم کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔