تعلیم ہی ترقی کی ضامن: خاناپور میں 'بڑی باٹا' مہم کا کامیاب انعقاد، وائس چیئرمین شعیب حسین کی شرکت


 

رپورٹ: آوازِ نرمل نیوز — بتاریخ: 26 اپریل 2026 — خاناپور: خاناپور کے وارڈ نمبر 6 میں آج 'ٹی جی ایم آر آئی ای ایس' (TGMRIES) اقلیتی اسکول و کالج کے زیراہتمام حکومت کی تعلیمی بیداری مہم 'بڑی باٹا' کے تحت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خاناپور بلدیہ کے وائس چیئرمین جناب شعیب حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے والدین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان معیاری سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تاکہ وہ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو سکیں، انہوں نے مطلع کیا کہ اسکول میں درجۂ پنجم (5th Class) کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں مخلوعہ نشستوں پر بھی داخلے لیے جا سکتے ہیں، مزید برآں انہوں نے انٹرمیڈیٹ سالِ اول کے لیے ایم پی سی اور بی پی سی کورسز میں داخلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی بہبود کے لیے فراہم کردہ ان تعلیمی مراعات اور سہولیات سے عوام کو بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، شعیب حسین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور والدین کو اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنی چاہیے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post